ایک مسلمان کے لئےجنازوں کے احکام

Spread the love

ایک مسلمان کے لئےجنازوں کے احکام 

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سی روایت ہے کہ حضرت محمد صل وسلم نے فرمایا جو کوئی ایمان رکھ کر اور ثواب کی نیت سے کسی مسلمان کے جنازے کے ساتھ جائے نماز اور دفن سے فراغت ہونے تک اس کے ساتھ رہے تو دو قیراط ثواب لے کر لوٹے گا۔ اور ہر قیراط اتنا بڑا ہوگا کے
 جیسے احد کا پہاڑ اور جو شخص جنازے پر نماز پڑھ کر دفن سے پہلے لوٹ آئے تو وہ ایک قیراط ثواب لے کر لوٹے گا۔
(بخاری، جلد اوّل، کتاب ایمان، حدیث نمبر 35 )
حدیث پرنٹ اورفیس بک شیئر
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق ہیں سلام کا جواب دینا ، بیمار ہو تو اس کو جا کر پوچھنا، اس کے جنازے کے ساتھ جانا، دعوت قبول کرنا ، چھینک کا جواب دینا 

حدیث پرنٹ اورفیس بک شیئر
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا ایک بار ایسا ہوا کہ ایک یہودی کا جنازہ ہمارے سامنے سے نکلا۔ آنحضر ت ﷺ ا س کو دیکھ کر کھڑے ہوگئے ہم بھی کھڑے ہوگئے اور ہم نے کہا یا رسول اللہ ﷺ !  یہ یہودی کا جنازہ ہے آپ صلی اللہ وسلم نے فرمایا جب تم جنازہ دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ

(بخاری ، جلد اوّل، کتاب الجنائز، حدیث نمبر 1233 )
حدیث پرنٹ اورفیس بک شیئر

(بخاری ، جلد اوّل،کتاب الجنائز، حدیث نمبر 1239 )

حدیث پرنٹ اورفیس بک شیئر

حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے عرض ہے کہ آپ نے فرمایا جو پہلے قبر میں رکھا جاتا ہے اس کے ساتھی پیٹھ موڑ کر چل دیتے ہیں
 دیتے ہیں وہ ان کے جوتوں کی آواز تک سنتا ہے۔ اس وقت اس کے پاس دو فرشتے آتے ہیں اس کو بٹھلاتے ہیں پوچھتے ہیں تُو ان صاحب (محمد ﷺ ) کے بارے میں کیا اعتقاد رکھتا تھا؟ وہ کہتا ہے میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ پھر اس سے کہا جاتا ہے دوزخ میں جو تیری جگہ تھی اس کو دیکھ لے اللہ نے ا س کے بدل تجھے بہشت میں ٹھکانا دیا۔ 

(بخاری، جلد اوّل،کتاب الجنائز، حدیث نمبر 1257 )
حدیث پرنٹ اورفیس بک شیئر
1 2 3 4 5 42


Spread the love

Add a Comment

Your email address will not be published.